
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے پر تنقید کے بجائے اپوزیشن متبادل بتائے۔
فود چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر فی بیرل سے95 ڈالر فی بیترل پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟ اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے توبتائے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔
https://twitter.com/x/status/1494167882137231368
تاہم وفاقی وزیر کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب پیپلزپارٹی کےدور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس سے زیادہ تھیں تو تب پاکستان میں پٹرول کس طرح سستا ملتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1494168463430066179
https://twitter.com/x/status/1494173668670377985
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-and-ss.jpg