
روس کے دارالحکومت ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جاتے ہوئے ایک حادثے میں ولادیمیر پیوٹن مخالف ویگنر گروپ کے سربراہ سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہے تھے کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں عملے کے 3 افراد سمیت 7 مسافر سفر کر رہے تھے جن میں سے کسی کے بچنے کی اطلاع نہیں ملی۔
روسی نشریاتی ادارے کے حکام کی طرف سے حادثے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے سربراہ نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے یوگینی پریگوزن کے جاں بحق ہونے کی کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی طرف سے ویگنر گروپ کے ٹیلی گرام چینل پر رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یوگینی پریگوزن کے طیارے کو زمین سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کو زمین پر آگ لگنے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سربراہ ویگنر گروپ یوگینی پریگوزن کا نام بین الاقوامی سطح پر اس وقت سامنے آیا جب ان کی طرف سے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694405354669625483
امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے یوگینی پریگوزن کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے کے بعد محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ جوبائیڈن نے کہا تھا کہ یوگینی پریگوزن کو زہر دیئے جانے کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔ ہم نہیں جانتے کہ یوگینی کہاں ہیں اور ان کے روسی صدر سے تعلقات کیسے ہیں؟ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو اپنے کھانے کے حوالے سےا حتیاط برتتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10wagnerdead.jpg