
پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے مفرور اور اشتہاری افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی کے فیصلے کے بعد نشانہ بننے والے افراد کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیمرانے عدالت سے مفرور یا اشتہاری قرار دیئے جانے پر 11 افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی ہے، ان میں سینئر صحافی ، تجزیہ کار ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شامل ہیں۔
پیمرا کے اس فیصلے کا نشانہ بننے والے سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتقام، بغض اور حسد کا کوئی علاج نہیں ہے، مجھے مئی 2022 سے آف ایئر کروایا گیا ہے، میرا روزگار چھینا جاچکا ہے، ہم پر کئی جھوٹےمقدمات درج کروائے گئے، جن لوگوں کی میڈیا کوریج پر پابندی لگائی گئی وہ تو پہلے ہی آف ایئر ہیں۔
صابر شاکر نے مزید کہا کہ پیمرا کے دوستوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ بھائی مجبوری ہے سمجھا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1690428753145466880
سینئر صحافی وجاہت سعید خان کا کہنا ہے کہ آپ آٹو گرافس اور ایونٹس کیلئے میری ایجنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں، تاہم وہ صرف ویک اینڈز پر ہی دستیاب ہوتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1690401666648920065
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے اشتہاری اسحاق ڈار کے مفرور رہنے کے بعد سرکاری جہاز میں وطن واپسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن ٹرائل میں اشتہاری قرار دیئے جانے والے اسحاق ڈار بطور اشتہاری وزیراعظم کے سرکاری جہاز میں 2022 میں واپس آکر وزیر خزانہ بن گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1690396422376681472
حماد اظہر نے بھی یہی تصویر شیئر کی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ یہ دیکھیں کیسے عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جانے والوں کو واپس لایا جاتا ہے اور وہ بھی وزیراعظم کے سرکاری جہاز پر۔
https://twitter.com/x/status/1690400559789133824
خیال رہے کہ پیمرا نے حماد اظہر، مراد سعید، فرخ حبیب، علی نواز اعوان، صابر شاکر،معید پیرزادہ، وجاہت سعید خان، عادل فاروق راجا سمیت 11 افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pemrhahaaishhaa.jpg