پیشاب کی طاقت سے چلنے والے فیول سیل تیار

zagyy

Senator (1k+ posts)
پیشاب کی طاقت سے چلنے والے فیول سیل تیار، موبائل چارج کرنا آسان
لندن…مغربی انگلینڈ کی یونیورسٹی میں قائم برسٹل روبوٹک لیبارٹری کے انجینئرز نے ایک ایسی ڈیوائس (فیول سیل) تیار کی ہے جس میں پیشاب کو بجلی میں بدل کر موبائل فون چارج کیا جاسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے
کہ یہ فیول سیل سائز میں کار کی بیٹری سے ذرا بڑا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چھوٹے اور ہلکے ورژن کے فیول سیل بنا لئے جائیں گے، یہاں تک کہ پیشاب کی طاقت سے چلنے والے یہ فیول سیلز ممکنہ طور پر کئی آلات میں موجود بیٹری کی جگہ لے لیں گے۔ برسٹل روبوٹک لیبارٹری کے انجینئر، ڈاکٹر لونس لیروپالس کا کہنا ہے کہ اب تک کسی نے بھی پیشاب میں موجود طاقت کا استعمال اس طرح سے نہیں کیا ہوگا لہٰذا یہ ایک انوکھی اور بہت دلچسپ ایجاد ہے۔محققین نے تجرباتی طور پر ایک خاص قسم کے کاربن فائبر سے بنے برقیرہ (electrode) میں بیکٹیریا کی نشوونما کی، جسے چینی مٹی سے بنے سلنڈرز میں داخل کیا گیاتاکہ بیٹری کی طرح کا سرکٹ بنایا جائے۔جب پیشاب کو سلنڈر کے درمیان سے گزارا گیا تو بیکٹیریا نے سلنڈر میں الیکٹرانز پیدا کرنے کیلئے پیشاب میں موجود شوگر اور دیگر کیمیائی اجزاء میں بگاڑ پیدا کردیا، اس طرح سے فیول سیل میں چھوٹے برقی چارجز نے جنم لیا، پھر اسے ایک برقی کنڈنسر (capacitor) سے گزارا گیا جس نے بجلی ذخیرہ کرلی۔ جب ایک معیاری سام سنگ کا موبائل اس کے ساتھ منسلک کیا گیا تو وہ چارج ہوگیا۔ موجودہ بجلی کی مقدار نسبتاً کم تھی جو ایک فون کال کیلئے کافی تھی۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ایک فعال فیول سیل بنانے میں محض ایک پاؤنڈ خرچہ آیا، لہٰذا اس طرح کی آلات نہایت سستی بجلی فراہم کرسکتے ہیں۔


Sourcehttp://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=109703

 
Last edited by a moderator:

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
اب فائدھ ھوگا زیادھ آبادی کا ھمارا پیشاب تک بکا کرے گا اور غیر ملکی زرمبادلہ ھاتھ آے گا۔بس ایک خطرھ ھے کہ اسطرح کی شکایات نہ آنے لگ جایئں کہ پیشاب خالص نھیں تھا۔پانی ملایا ھوا تھا بجلی کم پیدا ھوی وغیرھ
 

Niazi Hawk

Minister (2k+ posts)
chalo ab bnda kahen safar py ja rha hoo ga tu charging ka masla tu nhi hoo ga..idher driver ny stop mara.....aur awaz lgai bahi jis jis ny wash rm jna hai aur mobile charge krna hai utar jaen
 

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)
اب فائدھ ھوگا زیادھ آبادی کا ھمارا پیشاب تک بکا کرے گا اور غیر ملکی زرمبادلہ ھاتھ آے گا۔بس ایک خطرھ ھے کہ اسطرح کی شکایات نہ آنے لگ جایئں کہ پیشاب خالص نھیں تھا۔پانی ملایا ھوا تھا بجلی کم پیدا ھوی وغیرھ

یہ مغربی ٹیکنالوجی جب تک یہاں پہنچے گئی تب تک لوگوں کے پیشاب وغیرہ بھی سوکھ چکے ہونگے۔

پھر ہماری موجودہ حکومت پیشاب بھی بھارت ، ایران اور چین سے درامد کرے گی۔


 

Khurpainch

Minister (2k+ posts)


یہ مغربی ٹیکنالوجی جب تک یہاں پہنچے گئی تب تک لوگوں کے پیشاب وغیرہ بھی سوکھ چکے ہونگے۔

پھر ہماری موجودہ حکومت پیشاب بھی بھارت ، ایران اور چین سے درامد کرے گی۔



Good Comment
 

Kami Xaman

Voter (50+ posts)
peshaab nahiin, peshaab khaarij karney wala pump export kareingey, kiyunke international market mein iski bohat maang hai
 

Back
Top