
نوازشریف کے پیسے لندن میں سیاست پاکستان میں، اکاؤنٹ چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں، فواد چودھری
شہراقتدار میں میڈیا سے گفتگو کرتتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ نواز شریف کے اپنے پیسے لندن میں ہیں اور وہ سیاست پاکستان میں کر رہے ہیں ان کے اکاؤنٹ چپڑاسیوں کے نام پر ہیں اور اپنے بیٹے انگلستان بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمان جیسے لوگ بھی عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہہ رہے ہیں۔ آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ نوازشریف کے اپارٹمنٹس لندن میں بیٹی کے نام پر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1486208068761399296
وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں، رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1486206064546746370
فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1486206068120338436
جبکہ ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر، اور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔ اپوزیشن کا حکومت پر تنقید کرنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawiii1i1i21.jpg