Veila Mast
Senator (1k+ posts)
اگرچہ آج "اسلامی" جمہوریہ پاکستان میں پیر مہرعلی شاہ گیلانی رحمت اللہ علیہ کی شہرہ آفاق تصنیف سیف چشتیائی پر پابندی عائد ہے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق آج بھی اس تاریخ کو سینوں میں بسائے ہوئے ہیں جب موجودہ اقبال پارک لاہور میں آپ کا سامنا ایک کذاب سے طے پایا، وہ جس کے انگ انگ میں کذب رواں ہوں کیونکر ایفائے عہد بجا لاتا اور حسب روایت لیت ولعل سے لاہور آنے سے گریزاں ہوا
اس واقعے کی چیدہ چیدہ معلومات گاہے بگاہے ویلے کی تحریروں میں مل سکتی ہیں مگر فی الحال مقصود یہی ہے کہ کسی سرکاری کاغذوں پر ثبت ہونے سے یہ معاملات انجام نہیں پاتے بلکہ یہ تو دلوں کے سودے ہیں جو ازل سے طے ہیں اور ابد تک رہیں گے، ان شا اللہ
جو تمہارا نہیں اسے ہم نے
اپنے دل سے نکال رکھا ہے
آج بھی گولڑہ میں اس دن کی یاد میں تقریب کا اہتمام ہوتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلامان اپنے قلوب و اذہان کو محبت محبوب الہیٰ سے منور ہونے کی سعادت پاتے ہیں

Last edited by a moderator: