
پیرس ٹیکس ورلڈ اپیرل ایکسپو اختتام پزیر، پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو بڑے آرڈزر ملنے کی امید
پیرس میں ہونے والے ٹیکس ورلڈ اپیرل ایکسپو اختتام پزیر ہوگیا ہے،جس کے بعد پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو دنیا بھر سے بڑے آرڈرز ملنے کی امید بندھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس میں منعقد کی گئی ٹیکس ورلڈ اپیرل ایکسپو میں دنیا کے 26 ممالک سےتقریبا 1350 ٹیکسٹائل کمپنیوں نے شرکت کی، اس پلیٹ فارم پر پاکستان سے بھی 30 سے زائد کمپنیوں نے اپنے ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی نمائش کی۔
پاکستانی کمپنیوں نے ایکسپو میں لیدر، فیبرک اور گارمنٹس کی مصنوعات پیش کیں، غیر ملکی خریداروں نے ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا اور پاکستانی فیبرک و اپیرلز میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ کے تحت ہونے والی اس ایکسپو میں امریکہ، جرمنی، ترکی، فرانس ، یورپی ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک کے تجارتی نمائندوں نے پاکستانی پویلین میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات سے متعلق تفصیلات جمع کیں۔
ایکسپو میں اپنی مصنوعات پیش کرنے والے پاکستانی تاجروں نے بین الاقوامی خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ایکسپو کے بعد پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو بڑے بین الاقوامی آرڈرز مل سکتےہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/textail-pakistan-one-to.jpg