
گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حریم شاہ کی ایک ویڈیو پر نوٹس لیا تھا جس میں حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھاری رقم پاکستان سے لندن منتقل کی ہے لیکن انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔ تاہم اب وہ اس سے مکر گئی ہیں۔
ایف آئی اے نے حریم شاہ کی اس ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایف آئی اے کے اس فیصلے کے بعد حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے بلکہ انہوں نے تو وہ ویڈیو ’’مذاق‘‘ میں بنائی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1481527381726666753
ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ٹک ٹاکر کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے کہا کہ یہ سائبر اسپیس کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے، خلل ڈالنے اور انہیں بدنام کرنے کا عمل ہے۔
عمران ریاض نے کہا کہ یہ سائبر اسپیس میں منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر کراچی میں انکوائری درج کرلی گئی ہے۔ ان کے موقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس بھی جاری کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کے گزشتہ روز حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لاکھوں پاؤنڈز ہاتھ میں پکڑ کر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا رہی تھی۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی جس میں کہا کہ یہ رقم غیر قانونی نہیں تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2hareennoticw2.jpg
Last edited: