PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

پہلے جیسی خدمت دوبارہ کرینگے- گیلانی
اس وقت سیاست کے بچے بلاول کے سیاسی گراف کی شروعات کرنے کے لئے اسے سندھ کے علاقوں کے دورے کرائے جارہے ہیں۔ تصویریں بنائی جارہی ہیں تاکے آئندہ بلاول الیکشن جیت سکے۔
یہ وہ جماعت ہے جن کے اپنے علاقے ھمیشہ سے پسماندگی کا شکار رہے، لاڑکانہ جسے پیپلز پارٹی کا گڑھ کہا جاتا ہے، ان علاقوں کا دورہ کریں اور عوام کی حالت دیکھیں، سڑکیں اور انفرااسٹکچر دیکھیں۔ یہ لوگ صرف اور صرف آنے والی سیٹوں کے بارے میں سوچتے ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں
گیلانی صاحب آج تقریر میں فرما گئے کہ آپکی پہلے جیسی خدمت دوبارہ بھی کریں گے اورپیپلز پارٹی کی عوام کانپ گئی اور ان کا منہ دیکھتی رہ گئی۔ گیلانی اب وہ وقت ختم ہوگیا۔ اب عوام کی حکومت ہوگی۔ انشا اللہ
سندھ کو پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ نہ دیا۔ یہ ڈاکو راج کرنے والے لوگ عوام کی خدمت میں مکمل ناکام ہوئے
انہیں اگر عوام سے کو دلچسپی ہوتی تو کم از کم پانچ فیصد ہی کوئی ترقی یافتہ کام کر وادیتے۔ مگر عوام کو بھوکا ننگا رکھنا ہی ان کی سلطنت کی ضمانت ہے
آج پارلیمنٹ میں نواز شریف اور ذرداری ایک جان ہیں۔ زرداری نے حکم دیا نواز شریف کو مضبوط کیا جائے۔ نواز شریف نے حکم دیا کہ زرداری کے مقدمات اور سوئس بینکوں کے معاملے کو نہ چھیڑا جائے
اب انقلاب کا وقت ہے، وقت آپہنچا کہ ان لوگوں سے مکمل نجات حاصل کی جائے اور پاکستان کو اصل جمہوریت دی جائے۔
Last edited: