پاکستان
پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں پھر عمران خان سے بات کریں گے، بیرسٹرگوہر
ویب ڈیسک شائع January 26, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اصرار برقرار ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں پھر عمران خان سے بات کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے بات چیت ختم کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم کا فیصلہ حتمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں پھر بانی سے بات کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کااعلان کرچکی ہے تاہم حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو کمیشن کے قیام کا اعلان کردے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ حتمی ہے، جو عمران خان نے کہا ہے وہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنےکا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے-
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2025/01/26213007023bcfc.jpg