
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف کھلاڑی آصف علی نے چار چھکے مار کر افغانستان کے چھکے چھڑائے،مشکل میچ کو دلچسپ بنایا اور ملک کو کامیابی سے ہمکنار کرایا،محمد آصف قومی ہیرو بن گئے،جس پر پوری قوم خوشی کا اظہار کرر ہی ہے، جبکہ والدین اور رشتے دار ،عزیز و اقارب بھی خوشی سے نہال ہورہے ہیں۔
آصف علی کے والد نے بیٹے کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا، انہوں نے کہا کہ وہ پہلے آصف کو کھیلنے سے روکتے تھے لیکن بعد میں آصف کو سپورٹ کیا، اور اللہ تعالی نے آصف کے ہاتھوں ملک کو کامیابی دلوائی۔
افغانستان کے خلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگاکر قومی ٹیم کو جیت دلانے والے آصف علی کے شہر فیصل آباد اور ان کے گھر میں بھی فتح کا جشن منایا جارہاہے،آصف علی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں،
آصف علی سمیت پاکستان کی جیت کے دیگر ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے،پی سی بی نےاپنےٹویٹ میں آصف علی ریمیمبر دانیم کےالفاظ استعمال کیے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک ہوچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asif-a.jpg
Last edited by a moderator: