
موجودہ حکومت کی جانب سے حالیہ ہفتے کے دوران 2 بار میں 60 روپے فی لیٹر پٹرول مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد نجی چینل نے سائیکل چلانے کے فوائد عوام کو بتانا شروع کر دیئے ہیں۔
نجی چینل جو کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے بڑھتی قیمتوں پر کھل کے تنقید کرتا رہا ہے اس کی جانب سے حالیہ مہنگائی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر کچھ نہ کہنا عوام کو کچھ ہضم نہیں ہو رہا۔
جیو کی جانب سے سائیکل کے انسانی زندگی پر حیرت انگیز اثرات سے آگاہی کی رپورٹ دکھائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آج دنیا میں سائیکل کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
نجی چینل کی اس طرح سے کی جانے والی "مثبت رپورٹنگ" پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور صحافی احتشام الحق نے اس پیکج کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیو سائیکل چلانے کے فوائد بتا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1532676862928949255
یاد رہے کہ اس خبر میں جیو نے بتایا ہے کہ سائیکل چلانا جسمانی ورزش کی بہترین قسم ہے جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے فرد کیلئے بھی مفید ہے۔
سائیکلنگ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بہترین ورزش ہے جو جسم میں موجود زائد کیلوریزکو جلانے میں مدد گار ثابت ہو تی ہے۔سائیکلنگ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کے ساتھ مختلف اقسام کے کینسر سے بچاتی ہے۔
نجی چینل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ اپنے جسم کے پٹھوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو سائیکل چلائیے کیونکہ سائیکل باڈی بلڈنگ اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں انتہائی مفید ہے۔
جیوکی اس خبر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے اسے اربوں روپے کے اشتہارات کی برکت قرار دیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے میڈیا منیجمنٹ قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1532715092969672706 https://twitter.com/x/status/1532756068601847808 https://twitter.com/x/status/1532759862899269633 https://twitter.com/x/status/1532893308279832585
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہم نے تو مذاق کیا تھا جیو تو سیریس ہوگیا
https://twitter.com/x/status/1532803665530085377
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ ذرا صبر کریں، سائیکلیں جب مہنگی ہوں گی تو جیو پیدل چلنے کے فوائد بتائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1533034230942420993
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cycle1121.jpg