
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافےکےاثرات سےبخوبی آگاہ ہیں،وزیراعظم
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافےکےاثرات سےبخوبی آگاہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے،آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل کی تفصیلات سےقوم کواعتماد میں لیں گے،ہم معاشی مشکلات سے نکلیں گے،جن لوگوں نےبدترین معاہدہ کیا ان کا ضمیر ہے یا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1537291884455788545
شہباز شریف نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نےفیصلےکیے،ان میں سچ کاسامنا کرنےکاحوصلہ ہےیانہیں،وہ لوگ کیسے بےگناہ ہونےکابہانہ کرسکتے ہیں،قوم جس کرب سے گزررہی ہے،وہ صاف ظاہرہے۔
عوام پر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول بم گرادیا گیا ہے، 11 اپریل 2022 کو وجود میں آنے والی اتحادی حکومت ابتک پیٹرولیم مصنوعات میں تین بار اضافہ کرچکی ہے۔
پیٹرول فی لیٹر چوبیس روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا ہے، نئی قیمت دو سو تینتیس روپے نواسی پیسے مقررکردی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ریکارڈ انسٹھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/petrol-shehbaz-khan-234.jpg