
معروف ماہرمعاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی۔
نجی چینل اے آروائی کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں۔ستمبر تک آپ دیکھیں گے کہ کیا حالات ہوں گے۔
شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی اور حکومت ہوتی تواتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں، اگرکسی کوپاکستان اورعوام سے محبت ہے تو اس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہئے تھا، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے لیکن یہاں کچھ لوگوں نے انہیں ڈرا کر اور پریشر ڈال کر آئی ایم ایف کے پاس بھیجا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےپاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی، اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کےچنگل سےنہیں نکل سکتی , اگرکوئی حکومت نکلناچاہےبھی تورجیم تبدیل کردیا جائےگا۔
https://twitter.com/x/status/1533632356875399168
ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف بھی آئی ایم کے پاس گئے ، 2013 میں جب نوازشریف برسراقتدار آئے تو اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں تھی
ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے بہت اچھا کام کرنا شروع کر دیا تھا، چیئرمین اپٹما نے کہا 3سال میں ہمیں اتنا فائدہ ہوا جتنا ماضی میں نہیں ہوا، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ بہت شاندارجارہی ہے، ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب ڈالرتک جاسکتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/miftahi1h1h11.jpg