پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مقرر کرنے کااختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کودینےکی تیاری

10shehbabzgijtkjksjjdd.png

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نرخ مقرر کرنے کے حکومتی اختیار کو ختم کرکے اسے آئل کمپنیوں کو دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصٰلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کے حکومتی اختیار ختم کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کی تیاری کرلی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم نے حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد وزیر پیٹرولیم نےکل ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے پر غور کررہی ہے، اس کیلئے چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے اور اس فیصلے سے سامنے آنے والے اثرات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سارے ہوم ورک کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی اور موقف اپنایا ہے کہ اس طرح کا کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے منافع خوری بڑھنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔
 

Back
Top