
ملک کے مشہور فلمسٹار اور لالی ووڈ کی پہچان اداکار شان شاہد نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ اضافے پر کہا ہے کہ پٹرول مہنگا نہیں ہوا بلکہ لوگ سستے ہو گئے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ سستے تب ہوتے ہیں جب حکمرانوں کے دلوں میں ان پر ظلم کرنے کا درد اور احساس ختم ہو جائے۔ لیکن پھر بھی قوم ہمت اور پاکستان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گی۔
https://twitter.com/x/status/1537520319761629186
یاد رہے کہ حالیہ اضافے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت 235 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی اس بار 60 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
شان شاہد اس سے پہلے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں انہوں نے اس سے پہلے ہونے والے اضافے پر کہا تھا کہ "پٹرول مہنگا اور ضمیر سستے، بھلا کون؟"
https://twitter.com/x/status/1529877432261414913
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4shaanpetrolpricetabsra.jpg