ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر طرح سے کوشش کی جا رہی ہے: وزیر مملکت برائے پٹرولیم
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی کے مسئلے سے نپٹنے کیلئے بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔
ہمارے ملک میں جب پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہونے والا ہوتا ہے تو سب کو پہلے سے پتا ہوتا ہے جس کا فائدہ ذخیرہ اندوز اٹھاتے ہیں۔ ذخیرہ اندوز کے پٹرول ذخیرہ کرنے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا حل آج میں آپ لوگ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے مسئلے سے نجات حاصل کرنے کیلئے بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی متعارف کروا رہے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ ہمارے ملک میں تیل کی قلت نہیں ہو گی۔ ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر طرح سے کوشش کی جا رہی ہے، غیرملکی کمپنیوں کوبانڈڈ ویئرہاؤس فراہم کریں گے جس کے بعد دنیا کے بڑے بڑے تاجر بھی ملک تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی سے مستقبل میں پٹرول کی قلت کے مسئلے سے نپٹنے کا مستقل حل تلاش کیا گیا ہے۔ گیس کے کنوئوں کے گردشی قرضہ کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد اب ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی ختم کر دینگے۔ ہماری پہلی ترجیح اپنی معیشت کا مضبوط کرنا ہے، تیل وگیس کے ملک میں نئے ذخائر کی تلاش جاری ہے، انشاء اللہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پالیسی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی 2023 ء کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت کا پاکستانی عوام کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوا جو میں نے 9 جون کو بجٹ کی تقریر کے ذریعے کیا تھا۔
نئی پالیسی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کیلئے غیرملکی بینک میں ایل سیز کھولنے کی شرط کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اب پاکستانی پورٹس پر ہی خام تیل، پٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1673944815505899521
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12musadika%2Caaiksksksk.jpg