
میڈیا پر اعترافی بیانات جاری کرنے کے باوجود پولیس نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کی ابھی تک گرفتاری نہیں ڈالی، جس کا مطلب یہ ہے کہ پولیس کے ریکارڈ میں ابھی تک کہیں نوید کی گرفتاری کا کوئی ذکر نہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعوے کیے جا رہے ہیں کہ چونکہ پولیس نے ابھی تک عمران خان کی گرفتاری کا مقدمہ درج نہیں کیا اس لیے اس قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔ جبکہ اس واقعہ میں قتل ہونے والی پی ٹی آئی کرکن معظم کا پوسٹمارٹم بھی مقدمے کے اندراج کے بغیر ہوا۔
واضح رہے کہ قانون کی کتاب میں لاش کا پوسٹمارٹم کرنے سے پہلے مقدمے کا اندراج ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ پولیس کا بھی یہی کہنا ہے کہ ملزم کی ابھی تک شناخت پریڈ بھی نہیں کی جا سکی کیونکہ ابھی تک مقدمے کا اندراج نہیں ہوا۔
ملزم نوید پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجود پولیس نے ابھی تک مقدمے کا اندراج تو نہیں کیا البتہ اس کے دو اعترافی ویڈیو بیان جاری کیے جا چکے ہیں، پہلا بیان تھانہ کنجاہ گجرات سے جاری ہوا جب کہ دوسرا بیان سی ٹی ڈی کی حراست میں سامنے آیا۔
اسی وجہ سے ابھی تک اس معاملے پر جے آئی ٹی بھی نہیں بن سکی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک اندراج مقدمہ کیلئے درخواست ہی موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ اگر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تو وہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا جبکہ اگر مقامی تھانے نے مقدمہ درج کیا تو عمران خان کے سیکیورٹی چیف لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کی مدعیت میں درج ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10navedgirtatari.jpg