
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل کمال شہید ہو گیا جس پر مریم نواز نے کہا کہ آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو 'خونی انقلاب' کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بے حسی اور بے شرمی کی انتہا ہے پہلے پولیس سے غیر قانونی کام کرواتے ہو اور اب اس اہلکار کی موت پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کے گھر میں رات کے اندھیرے چور داخل ہوتے ہے پولیس عوام کی محافظ لیکن آپ نے ہمیشہ پولیس کا غلام استعمال کیا چاہے ماڈل ٹاؤن ہو یا اسکے علاوہ بے شمار واقعات۔
https://twitter.com/x/status/1529003092825587712
رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ اس قتل کا ٹرائل ہو گا آپ کے خاندان کے جرائم میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، پولیس کو غیر قانونی ریڈ کے لئے اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا جرم ہے آدھی رات کو سابق فوجیوں کے گھر زبردستی داخل ہوں وہ کیا کریں گے ان کا ردعمل کیا ہو گا؟
https://twitter.com/x/status/1529001919850721280
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faww1i111.jpg