
ٹی ٹی پی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہے، انہوں نے اپنے یونٹ کو متحرک کر دیا،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹی پی نے غازی فورس کے نام سے اپنی خصوصی یونٹ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے کیلئے متحرک کردیا ہے۔
ٹی ٹی پی کی غازی فورس کا ہدف پاکستان کے ہر بڑے شہر میں پولیس یا سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا ہوگا، ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے کی جانب سے اس حوالے سے انفارمیشن بھی شیئر کی گئی، جس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ فورس سیکورٹی اداروں بالخصوص پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتی ہے کیونکہ پولیس دہشت گردوں کا آسان ہدف ہے۔
گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا، اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے،اس خبر کے بعد سندھ میں بھی پولیس کے تمام یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا،سی ٹی ڈی سمیت دیگر یونٹس معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-army.jpg