پنکچر کی دوکان پر کام کرنے والے بچے کے جسم میں زبردستی ہوا بھردی گئی

puntare-shop-air-in.jpg


باجوڑ میں ایک پنکچر کی دوکان پر کام کرنے والے چھوٹے بچے کے جسم میں زبردستی ہوا بھر دی گئی ہے، بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانیت سوز واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے شنڈئی موڑ پر واقع ایک پنکچر کی دوکان پر پیش آیا جہاں کام کرنے والے بچے کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے پیٹ میں زبردستی ہوا بھردی گئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے پنکچر کی دوکان کے مالک کو گرفتار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ نے دوکاندار کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب گرفتار دوکان مالک نے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں موقف اپنایا ہے کہ واقعہ میں میرا کوئی کردار نہیں ، بچے کے پیٹ میں ہوا دیگر بچوں نے شرارت کرتے ہوئے بھری۔
پولیس نے بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بچے کی حالت کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا بھرنے سےبچے کی آنتیں پھٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

بچے کی فیملی کو فوری طور پر اقدام قتل کی دفعہ ٣٠٧ کے علاوہ دوسری دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کروانا چاہیے . الله نہ کرے اگر بچہ جانبر نہ ہو سکا تو یہ ازخود ٣٠٢ قتل کا مقدمہ بن جائے گا

This is inhuman, barbaric act.
 

frustrated

Councller (250+ posts)
The haramkhor ganjas and murdaris have been injecting poisonous gas up the rectum of Pakistanis for last 5 decades. Now it should be diverted and put it up the rectum of Nani Kanjuri bhagori and khusra Billo Rani
 

Back
Top