پنڈورا پیپرز:کیا وزیراعظم اپنے اے ٹی ایمز اور وزراکونکالیں گے؟شرمیلا فارقی

2.jpg

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پنڈورا پیپرز کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کو ماضی یاد دلا دیا۔ انہوں نے عمران خان کا 2016 میں کیا گیا آف شور کمپنیوں سے متعلق ٹوئٹ 5 سال بعد شیئر کیا اور ان سے ایک سوال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 2016 میں کیے گئے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ لوگ عموماً دو وجوہات کی بنا پر آف شور کمپنیاں بناتے ہیں، یا تو اپنی دولت چھپانے کیلئے یا پھر ٹیکس دینے سے بچنے کیلئے۔

شرمیلا فاروقی نے وزیراعظم کا یہ ٹوئٹ اب پنڈورا پیپرز کے سامنے آنے کے بعد شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کچھ وزرا بھی پنڈورا لیکس میں بے نقاب ہوئے ہیں، کیا وہ انہیں برطرف کریں گے؟ انہوں نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کا اصل امتحان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1445285978562772992
یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و سینیٹر فیصل واؤڈا اور تحریک انصاف ہی سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا نام بھی پینڈورا پیپرز میں آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تحقیقات کا مجموعہ ہے جس میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا ہے۔

اس لیکس کی تحقیقات میں 2 پاکستانی صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی بھی شریک ہوئے ہیں۔
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے اپنےُگھر کی فکر کرو باقیُ لوگوں کی فکر نہ کرو۔
 

Back
Top