Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: ای او بی آئی کے پنشنرز کے لیے خوشخبری، اضافی پنشن اور دو ماہ کے واجبات بھی اکاونٹ میں منتقل کردیے گئے۔
ای او بی آئی کے مطابق رواں سال حکومت نے ادارے کے پنشنز کے لیے یکم جنوری 2020ء سے پنشن 6500 سے بڑھا کر 8500 کرنے کااعلان کیا تھا ۔
ای او بی آئی کی جانب سے اس سلسلے میں ایئریئرز کی ادائیگی کی جا چکی ہے اور فی پینشر 4 ہزار روپے دو ماہ کے ایئریئر کے ساتھ مارچ کی 8 ہزار 500 روپے پنشن بھی اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔
پنشنرز کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں واجبات کی وصولی سے رقم کی قلت کے حوالے سے کچھ ریلیف ملے گا اور ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/539037