
ملک بھر میں بارہ ربیع الاول عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں، عشرہ رحمت اللعالمین بھی منایا جارہاہے، ایسے میں پنجاب میں بارہ ربیع الاول کے احترام میں اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے، پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق پابندی کا اطلاق 19 اکتوبر 12 ربیع الاول تک رہے گا،اس حوالےسے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق شان رحمت اللعالمینﷺ تقریبات کے احترام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میوزک اور فلم دکھانے پر مکمل پابندی ہوگی،اس کی جگہ قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا، اس پابندی کیخلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت کارروائی کا سامنا ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ساٹھ دن کمی کا اعلان کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جبکہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عشرہ رحمت اللعالمینؐ اور12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر عظیم الشان تقریبات منعقد کی جائیں گی،مرکزی تقریب 12 ربیع الاول کو ہوگی اور حسب معمول اس روزعام تعطیل ہو گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/L16PQww/bus.jpg