
انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے خواہمشند تمام طلبا داخلے سے محروم ہوگئے، میڈیا اسٹڈیز کیلئے دیئے گئے انٹری ٹیسٹ میں ایک نہیں دو نہیں پورے ایک سو بتیس طلبا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،پی ایچ ڈی کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔
132 امیدواروں میں سے ایک بھی امیدوار 70 فیصد نمبر حاصل نہ کرسکا، اتنا ہی نہیں درجنوں فیکلٹی ممبران بھی ٹیسٹ میں فیل ہوئے، طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈیپارٹمنٹ نے انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر لیا اور داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث سیلیبس سے ہٹ کر سوالات دیئے، جبکہ انٹری ٹیسٹ سے 3 روز قبل سلیبس تبدیل کیا گیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ غیرمتوازن تھا۔
دوسری جانب یونیورسٹی ڈین پروفیسر خالد محمود نے موقف دیا کہ سلیبس تبدیل کرتے ہوئے انگریزی کو بعد میں شامل کیا گیا،این ٹی ایس سے ٹرم اینڈ کنڈیشن پر اختلافات تھا،ڈین نے طلبہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب فیل ہوگئے تب احساس ہوا کہ انٹری ٹیسٹ سلیبس سے ہٹ کر لیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/RTB0dn8/punjab.jpg