
پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی یو ایس ایف) اور جامعہ پنجاب کے سکیورٹی گارڈز میں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او مسلم ٹائون اور متعدد گارڈز کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع جامعہ پنجاب کی طلبہ تنظیم پی یو ایس ایف اور سکیورٹی گارڈز میں تصادم کے نتیجے میں طلبہ کے پتھرائو اور تشدد سے مسلم ٹائون تھانے کے ایس ایچ او متعدد سکیورٹی گارڈز کے زخمی ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1848672555688669566
ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ اور پولیس میں جھگڑے کا واقعہ جامعہ پنجاب کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے باہر پیش آیا تھا جہاں پی یو ایس ایف کے طلبہ نے تصادم کے دوران شیشے کی بوتلیں اور پتھر مار کر بہت سی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔ جامعہ کے طلبہ اور سکیورٹی گارڈز میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جو بعدازاں جھگڑے میں بدل گئی اور پھر بہت سے طلبہ نے مل کر سکیورٹی گارڈز پر تشدد کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ پنجاب کی طلبہ تنظیم پی یو ایس ایف نے گزشتہ رات 2 سکیورٹی گارڈز کو تلخ کلامی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ آج سہی سکیورٹی گارڈز دوبارہ سے طلبہ کے سامنے آگئے جس پر تلخ کلامی ہوئی اور طلبہ نے مل کر سکیورٹی گارڈز پر تشدد کیا اور پتھرائوں کے ساتھ ساتھ شیشے کی بوتلیں بھی استعمال کیں جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1848862520511238453
یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کشیدہ صورتحال کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا ، ایس ایچ او مسلم ٹائون انسپکٹر عاطف بھی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں شیشے کی بوتل لگنے سے زخمی ہو گئے۔ ایس پی اقبال ٹائون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے باہر سکیورٹی گارڈز سے جھگڑنے والے فریقین کو منتشر کر دیا ہے اور انتشار پسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/punaj1h12i3.jpg