
معروف تجزیہ کار و صحافی حبیب اکرم نے ڈی سیٹ ارکان پنجاب اسمبلی کے رواں ماہ منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق کہا ہے کہ قانونی طور پر پنجاب میں مخصوص نشستوں پر نامزدگی ضمنی الیکشن کی محتاج نہیں۔ انہوں نے ان تمام سیٹوں کو تحریک انصاف کا حق قرار دیا ہے۔
حبیب اکرم نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ مخصوص نشستیں عام انتخابات کے بعد کوٹے کی بنیاد پر ہوتی ہیں. بعد میں ان پر کوئی ردو بدل نہیں ہوسکتا۔ اگر ضمنی انتخاب والی شرط مان لی جائے تو دراصل ایک دستوری ابہام پیدا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1531722550346190848
انہوں نے اس سے متعلق مزید کہا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں والے منحرف نہ ہوتے تو ان کی نشستیں خالی بھی نہ ہوتیں۔ ایسی صورت میں کیا ضمنی الیکشن کے بعد دوبارہ سے مخصوص نشستوں کا حساب لگا کر کچھ لوگوں کو اسمبلی سے نکالا جاتا؟
حبیب اکرم نے کہا اس لیے یہ کوئی دلیل نہیں کہ ضمنی الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1531722552468455426
ایک اور ٹویٹ میں صحافی نے کہا دستور اور انتخابات کے ایک طالب علم کے طور پر میری رائے میں پنجاب کی خالی ہونے والی نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔ اگر دستور، قانون اور منطق کو توڑ مروڑ کر کچھ کرنا ہے تو پھر جو چاہیں کر گزریں۔
https://twitter.com/x/status/1531722555337363456
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1habibakrammakhsosnishst.jpg