پنجاب پر توجہ نہ دی تو اگلا الیکشن نہیں جیت سکیں گے،وزیراعظم کو بتا دیا گیا

عمران خان کو بتایا گیا کہ آخری دو سال میں بھی اگر ڈیلیور نہ کیا گیا اور توجہ کا مرکز پنجاب کو نہ رکھا گیا تو آئندہ الیکشن میں آپ نہیں آ سکیں گے۔سینئر صحافی رانا عظیم کا دعویٰ​


Screen Shot 2021-09-09 at 3.01.54 PM.png


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2021ء) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بہت اہم کام ہو رہے ہیں۔لوگ کے پی کے کا رخ کر رہے ہیں۔ان کے سیاحتی مقامات آباد ہو گئے ہیں۔وہاں پر ٹریفک جام رہتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مزید کہا کہ وہاں پر کاروبار ٹھیک ہو گیا اور ہر گھر کے اندر ہیلتھ کارڈ مل گیا۔جرائم کی شرح بھی وہاں پر کم ہو گئی ہے۔


بلوچستان میں بھی حکومت نے محرومیاں ختم کی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزراء بہت کام کر رہے ہیں مگر رزلٹ اس لیے نہیں آ رہا کہ نیچے جو بیورو کریسی کام کر رہی ہے وہ ان کی نہیں۔عمران خان کو بتایا گیا کہ آخری دو سال میں بھی اگر ڈیلیور نہ کیا گیا اور توجہ کا مرکز پنجاب کو نہ رکھا گیا تو آئندہ الیکشن میں آپ نہیں آ سکیں گے۔

یہاں واضح رہے کہ اپوزیشن ملک میں قبل از وقت انتخابات کی بات کی رہی ہے۔



مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمیں قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کا آپشن رکھا ہوا ہے، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہے۔


انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے قبل از وقت انتخابات کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ لوگ اپنا ٹاسک مکمل نہیں کرسکے۔محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن کے لیے مینوئل سسٹم ہو یا ٹیکنالوجی سسٹم ہو، تمام اسٹیک ہولڈرز کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے سسٹم میں ہیکنگ ہوگئی، کسی کو پتہ نہیں چلا۔ جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کا ہم کل بھی اعلان کرسکتے ہیں، یہ ہمارا اختیار ہے،اپوزیشن قبل از انتخابات کی باتیں کرکے اپنی پارٹی کو منظم کرنا چاہتی ہے۔ ایک انٹرویو میں
شبلی فراز نے کہا کہ ہم پانچ سال مکمل کریں گے، انتخابات وقت پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کروانا کسی بھی حکومت کا اختیار ہوتا ہے۔
 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بزدار کو بالکل بھی نہیں بدلنا چاہئے کیونکہ اگلے دو سال میں کوی نیا بندہ تجربہ حاصل کرتے کرتے گزار دے گا، ویسے بھی یہ لوگ بزدار کی پرفارمنس جو بدقسمتی سے دکھای نہیں دے رہی سواے وزیراعظم کے بہت جلتے ہیں