
پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں ایک بڑا دھچکا لگنے کی خبریں گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں، کہا جارہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے علیحدہ پارٹی بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔
خبررساں ادارے سماء نیوز کی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جنوبی پنجاب کے اراکین نے علیحدہ پارٹی بنانے پر غور شروع کردیا ہے ،اس پارٹی کی سربراہی تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین پنجاب میں ایک کنگز پارٹی بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، اس پارٹی میں پی ٹی آئی خصوصا جنوبی پنجاب کےلوگوں کو شامل کیا جائے گا،جہانگیر ترین نے اس حوالے سے گزشتہ روز مخدوم احمد محمود سے ایک اہم ملاقات بھی کی تھی۔
ملاقات میں ممکنہ طور پر نئی پارٹی سے متعلق معاملات اور خدوخال طے کرلیے گئےہیں، پارٹی میں شامل کیے جانے والے اراکین میں سے بیشتر کے ساتھ رابطے مکمل ہوچکے ہیں، اس نئی پارٹی کا نام 'جنوبی پنجاب صوبہ محاذ" ہوسکتا ہے، تاہم تمام اراکین سے رابطوں ، پارٹی میں شمولیت سے متعلق معاملات طے ہونے کے بعد جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود باقاعدہ طور پر اس حوالےسے اعلان کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ptipunjabsamaaadawa.jpg