پنجاب میں پیٹرول کی مبینہ قلت، پیٹرول پمپس نے فروخت بند کردی

petrolahsiaah.jpg

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوگیا ہے، مبینہ طور پرپیٹرول کی قلت کےباعث پیٹرول پمپس نے فروخت بند کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں پیٹرول کی مبینہ قلت کے باعث بیشتر پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں، پیٹرول کی مصنوعی قلت کے باعث شہریوں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1623152688689999873
بڑے شہروں میں چند ایک پیٹرول پمپس کھلے ہیں جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جن پمپس پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے وہاں موٹر سائیکل سواروں کو 200 سےزائد روپے کا پیٹرول نہیں دیا جارہا جبکہ گاڑی والوں کو 500 سےزائد کا پیٹرول فراہم نہیں کیا جارہا۔

پنجاب کے دیگر شہروں جن میں خوشاب، منڈی بہاؤالدین، گوجرہ اور شکر گڑھ شامل ہیں میں بھی پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

پمپ مالکان موقف اپنارہے ہیں کہ ڈیلرز کی جانب سےسپلائی میں کمی کے باعث قلت پیدا ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ 29 فروری کو بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق اوگراکی سمری منظر عام پرآنے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول و ڈیزل کی فروخت بند ہوگئی تھی جس پر حکومت کو 2 روز قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنا پڑا جس کے بعد پیٹرول کا بحران خود بخود ختم ہوگیا تھا۔