پنجاب میں تحریک انصاف کے مزید 16 رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

ptihh.jpg

پنجاب کےضلع سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے مزید 16 رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، یہ مقدمات مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او)قانون کے تحت درج کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤں میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سعید احمد بھلی، عمران عباس، شمس پرویز،زمان فرحان ظفر، عمیر محمد اور افضل خان کے خلاف مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس مجریہ 1960( ایم پی او )کی شق 3 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1630246778410004480
مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر امن و عامہ میں خلل ڈالنے، بلا اجازت جلوس نکالنے اور عوامی مقامات پر ہلڑ بازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سمبڑیال ، پنڈی بھٹیاں اور دیگر قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک کے دوران گوجرانوالہ میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے کیلئے جلوس نکالے اور نعرے بازی کی تھی۔
 

Back
Top