پنجاب حکومت کا 11 لاکھ محنت کشوں کیلئے مزدور کارڈ کا اجراء

usmn1n111.jpg


وزیراعلی عثمان بزدار انتظامیہ نے صوبے کے 11 لاکھ محنت کشوں کو مزدور کارڈ جاری کرنے کیلئےتاریخی قدم اٹھالیا ہے ، محنت کارڈز کے اجراء کیلئے پیسی(PESSI) اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 11 لاکھ مزدوروں کو صحت کار ڈ کےا جراء کیلئے بینک آف پنجاب اور پیسی کے درمیان ایم او پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعلی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مزدور کارڈ رکھنے محنت کشوں کو 11 سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں ہاؤسنگ، روزگار، کامیاب جوان اور احساس پروگرام شامل ہیں جبکہ مزدور کارڈ سے مزدوروں کو ریلوے، الائیڈ ، سمارٹ سکول، ڈوسے بیکری، باٹا اور یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے رعایت بھی ملے گی۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ، موبائل والٹ اکاؤنٹ اور شناختی کوڈ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، ایسی مراعات مزدور کا حق ہے یہ ان پر حکومت کاکوئی احسان نہیں ہے ہماری حکومت مزدوروں کو ان کا یہ حق ضرور لوٹائیں گے۔۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہوتا ہے،حکومت پنجاب کی ترجیحات میں مزدوروں کی فلاح شامل ہے، ہم محروم اور پسے ہوئے طبقے کا خیال رکھنے کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔