
سانحہ مری کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت مری میں اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا جس شہر کو درپیش مسائل کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے ذریعے مستقل حل نکالنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، سیکرٹری سی & ڈبلیو، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، سی پی او، ڈی جی ریسیکو 1122، اے سی مری نے شرکت کی۔
دوران اجلاس مری میں برفباری سے پیش آنے والے سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مری میں برفباری کے دوران ہونے والے سانحہ کی وجوہات تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جو 7 دنوں سانحہ میں کسی ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی اور 7 دنوں میں ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔حادثہ میں اموات کا شکار ہونے والے لواحقین کیلئے فوری معالی ماونت 1 کروڑ 76 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8,8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مری کا انتظامی ڈھانچہ فی الفور اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس فی الفور تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ مری میں برفباری کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کے بعد ہماری سب سے پہلی ترجیح ریسکیو آپریشن مکمل کرنا تھی آج ہم نے مری میں طویل مشاورتی اجلاس اور تفصیلی بریفنگز کے بعد اہم فیصلے کیے ہیں تاکہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے ذریعے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1480139996598263821
ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 7 دن میں ACS ہوم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت/کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، اور فوری طور پر SP اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو مری میں تعینات کیا جائے گا۔
وزیراعلی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مری میں 2 نئے تھانے بنائے جائیں گے سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 نئے پارکنگ پلازے بنائےجائیں گے اور وہاں سے مال روڈ تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔ ریسکیو 1122 کے عملےکو ٹریل بائکس اور وائرلیس سسٹم دیا جائےگا اور نئےٹریفک مینجمنٹ سسٹم کےساتھ مری جانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1480140001056899073
غیر قانونی تعمیرات اور اوور چارجنگ کے حوالے سے ٹوئٹ میں بتایا کہ مری کےعلاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں برفباری کے دوران اپنائے جانے والے SOPs کا ازسر نو جائزہ لے کر سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1480145095190003715
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6murreedistrict.jpg