
پیر کے روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے اجلاس میں اعلان کیا کہ حکومت پنجاب صحت کارڈ پر صوبے کے عوام کیلئے کینسر کے مرض کے علاج سہولت بھی دینا چاہتی ہے۔
یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے ایس ایچ اینڈ ایم ای (اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن) کے ایک اجلاس میں کینسر کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لے رہی تھی جب صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ اس مقصد کیلئے پنجاب کے کینسر اسپتالوں کو بھی قومی صحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے اسپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے وزیر صحت پنجاب کو اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ماہرین نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ جبکہ یاسمین نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 9 ڈویژنز میں آنکولوجی مراکز کے پی سی ون کو حتمی شکل دینے کے کام کو تیز کریں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کینسر کے 12 مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ کینسر ٹیکنالوجسٹ کے لیے خصوصی کورسز شروع کیے جائیں گے اور کینسر کے طبی رہنما خطوط جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ کینسر کے مریضوں کے لیے اقدامات پر 10 روز بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sehat-cardii11.jpg