
قانون کے مطابق ماضی میں نجی طور پر سود کی مد میں رقم لینے والا شہری اب صرف اصل رقم واپس کرے گا، اضافی رقم کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022ء کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں نجی طور پر سودی کاروبار نہیں کیا جا سکے گا۔
پنجاب میں یہ قانون آج سے نافذالعمل ہے جس کے بعد عملدرآمد کا آج سے آغاز ہونے کے بعد نجی طور پر سود کے لین دین پر 10 سال کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے ادا کرنا پڑے گا۔
https://twitter.com/x/status/1615940993437540354
قانون کے مطابق ماضی میں نجی طور پر سود کی مد میں رقم لینے والا شہری اب صرف اصل رقم واپس کرے گا، اضافی رقم کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی، اصل رقم کے علاوہ اضافی پیسے طلب کرنے پر نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی شہری تھانے جا کر ایف آئی آر درج کرا سکے گا، قانون آج سے نافذالعمل ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام میں اسے اللہ کی طرف سے جنگ قرار دیا گیا، یہ ایک لعنت ہے جس پر پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔ ہم دین کا کام نیک نیتی سے کر رہے ہیں جس آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ہم اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہو گئے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قانون نافذ العمل ہونے کے بعد کئی گھرانے اجڑنے سے محفوظ ہونگے اور پنجاب بھر میں کوئی بھی شخص نجی طور پر سود کا کاروبار نہیں کر سکے گا جبکہ ایسا کاروبار کرنے والے اشخاص کو قانون میں گرفت میں لائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pervh1i1i11hh.jpg
Last edited: