
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلوری یونٹ، صوبے بھر میں اینٹومولوجسٹ اور اسسٹنٹ اینٹو مولوجسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھی بھرتیوں ، پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے الاؤنس کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
اجلاس میں کمشنرز و ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹریز کے مالیاتی اختیارات کو بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جبکہ ماڈل بازار ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ رائیڈرز کیلئے بائیکس کی خریداری، پی پی ایس سی ملازمین کے کمیشن الاؤنس میں اضافے اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کی گرانٹ میں اضافے کی تجاویز بھی منظور کرلی گئی ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9maryanakjkjsjdhhs.png