
وزارت داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کے افراد کو دی گئی سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات پر شریف خاندان کو دی گئی سیکیورٹی واپس بلوالی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں چوہدری پرویزالہیٰ کی حکومت کے قیام کے بعد شریف خاندان کی سیکیورٹی پر معمور پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے متعلق تفصیلات اکھٹی کی گئیں تو پتا چلا کہ تقریبا ساڑھےپانچ سو سےزائد پولیس اہلکار شریف خاندان کے مختلف گھروں اور افراد کی سیکیورٹی کیلئے فرائض سرانجام دے رہےہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امراء، ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس میں شریف خاندان کے گھروں پر مقرر کردہ سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایات کردی ہے، ساتھ ہی ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کے2 گھروں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے صرف وزیراعظم شہباز شریف کی ضروری سیکیورٹی برقرار رکھی ہےاس کےعلاوہ شریف خاندان کےلوگوں اور ن لیگی رہنماؤں کو ملنے والی سیکیورٹی واپس لےلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4shairffaimlysecurity.jpg