
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کے فیصلے بعد پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس قائم کرنے کیلئے 10 ہیلی کاپٹرز خریدنے کی منظوری دیدی ہے جس کیلئے1 ارب 5 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
10 گائرو ہیلی کاپٹرز پر مشتمل ایئر ایمبولینس سروس پنجاب کے ہر ڈویژن میں استعمال کی جائے گی جبکہ ایک ایئر ایمبولینس بیک اپ کے طور پر استعمال ہوگی، اس سروس کیلئے پنجاب حکومت سالانہ10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز پر بھی غور کررہی ہے۔
پنجاب حکومت نے مطابق مری، ڈیرہ اسماعیل خان، پوٹھوہار اور کوہ سلیمان سمیت دشور گزار علاقوں میں حادثات کی صورت میں ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں ، ان علاقوں میں ایئرایمبولینس کے ذریعے ریسکیو کارروائیاں کی جاسکیں گی۔
واضح ہو کہ ایک ماہ قبل وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے اس سروس کو شروع کرنے کیلئے گائرو ہیلی کاپٹر خریدنے اور رینٹ پر لینے کی تجویز دی تھی تاہم حکومتی کمیٹی نے رینٹ پر ہیلی کاپٹر لینے کی مخالفت کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Qv927yd/6.jpg