پنجاب الیکشن: لاہور سے تحریک انصاف کے متوقع امیدوار کون کونسے؟

pti-umeehaaah.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے انتخابات کے لئے متوقع امیدوار کونسے ہوسکتےہیں؟ نام سامنے آگئے۔

مختلف ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ تحریک انصاف نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ہیں لیکن ابھی تک حتمی فہرست سامنے نہیں آئی جبکہ متوقع امیدواروں کے نام سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔

لاہور سے پی 125سے حماد اظہر،پی پی 144شاہدرہ سے یاسر گیلانی،، پی پی 159اعظم خان نیازی ، پی پی 162سے ظہیر عباس متوقع امیدوارہوسکتےہیں۔ حماد اظہر قومی اسمبلی کے بجائے اب پنجاب اسمبلی میں نمائندگی کریں گے جس کی وجہ انکا متوقع وزیراعلیٰ پنجاب ہونا ہے۔توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ میاں اسلم اقبال قومی اسمبلی میں امیدوار ہوں گے۔

لاہور سے پی پی 125 سے حماد اظہر، پی پی 144 شاہدرہ سے یاسر گیلانی، پی پی 145 سے فاروق خاں، 146 سے ملک وقار، پی پی 147 سے میاں عباد فاروق، پی پی 148 سے عبدالکریم خاں، پی پی 149 مہر وسیم اور پی پی 150 سے منصب اعوان شامل ہیں۔

پی پی 156 علی وڑائچ ، پی پی 157 حافظ فرحت عباس، پی پی 158 سے مہر شرافت، پی پی 159 اعظم خاں نیازی، پی پی 160 مراد راس، پی پی 161 عاطف چوہدری، پی پی 162 ظہیرعباس کھوکھر، پی پی 163 چوہدری یوسف میو، پی پی 164 سے احمر رشید بھٹی، پی پی 165 خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر اور پی پی 167 ندیم بارا پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ہیں۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 سے میاں محمودالرشید ،پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال ، پی پی 171 سے مہر واجد ، پی پی 172 سے زبیر نیازی اور 173 اصغر گجر کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے کاامکان ہے۔
 

c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)
I'm pretty sure Pervez Elahi and Shah Mehmood both want to be CM. It's gonna be a tough case for IK. Punjab should be divided into 3 provinces.
 

Back
Top