
پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ ہی اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں، اسد عمر نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔
رہنما فواد چوہدری نے بھی واضح کردیا کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا،عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملکی معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں،عمران خان نے کہا تھا کہ اتنی خطرناک صورتحال آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی، آواز نہ اٹھائی تو تباہی کے سب ذمہ دار ہوں گے،عمران خان نے شفاف الیکشن کا مطالبہ کردیا۔