
کراچی کے بعد پنجاب میں آنکھوں کی بیماری آشوب چشم نے پنجے گاڑھ لیے,رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوبِ چشم کے کُل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ ہوئے جن میں نئے مریضوں کی تعداد 1134 رہی۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال لاہور میں آشوبِ چشم کے 23 ہزار 633 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں لاہور میں آشوبِ چشم کے 236 نئے مریض رپورٹ کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ 77 ہزار 672 کیسز بہاولپور میں رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 34 نئے مریض سامنے آئے۔
گھنٹوں کے دوران ملتان میں آشوب چشم کے 113 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کُل 16 ہزار 464 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 35 نئے مریض سامنے آئے اور سالانہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 6 رہی۔
ترجمان کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کُل 9 ہزار 182 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 63 نئے مریض سامنے آئے۔
دوسری جانب پنجاب میں آنکھوں کی بینائی ختم کرنے والا مضر و ناقص انجکشن تیار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم میں مبتلا 87 افراد کی انجکشن کی وجہ سے بینائی چلی گئی اور ان میں سے کچھ کی آنکھیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔
پولیس نے عارف والا سے ناقص اور غیر رجسٹرڈ انجکشن تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق بلال ماڈل ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال میں انجکشن تیار کرتا اور غیر رجسٹر و غیر لائسنس یافتہ انجکشن اسپتالوں میں سپلائی کرتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ashobchasmamakja.png