پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ فراہم کرنےکی منظوری

16idcarkicopyparqaza.png

پنجاب کے شہریوں کو اب سے پلاٹ کے ملکیتی پیپرزاور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ مل سکے گا، یہ سہولت پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، یہ سہولت پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد متعارف کروائی گئی ہے۔

اس پروگرام کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں اپنا گھر اپنی چھت، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور چیف منسٹر گرین ٹریکٹر جیسے تین میگاپروجیکٹس کی منظوری سمیت پتنگ بازی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر قید اور جرمانے کی سزاؤں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پرہاؤس لون دینے کی منظوری دی گئی، اس پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے قرض لینے والے کو شہریوں کو 9 سال کے عرصے میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی پڑے گی۔

اس پروگرام کے تحت صارف سے کسی بھی قسم کے اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، جبکہ ہاؤس لون کی پہلی قسط مریم نواز نے وزراء کو ہاؤس لون کی پہلی قسط خود جاکر ادا کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹرز دینے، 50 ایکڑ اراضی رکھنے والے کسانوں کو ہر ٹریکٹر کی خریداری پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی، اس اسکیم کا آغاز 20 ستمبر سے کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی اور التواء کا شکار 12 ہزار ہارٹ سرجریز کو جلد از جلد مکمل کرنے اور انٹرنیشنل سرجنز کومدعو کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
 

Back
Top