پشاور کی مشہور کباب شاپ میں دھماکہ:فوٹیج منظرعام پر

tori11h1.jpg

ہشت نگری پھاٹک کے قریب مشہور کباب کی دوکان طوری کباب شاپ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس پی پشاور سٹی کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور دھماکے کے بعد بی ڈی یو کو بھی طلب کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 200 سے 250 گرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

اس سے متعلق کچھ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے دعویٰ کیا کہ پشاور: فردوس بازار میں جلیل کباب ہاؤس کے اندر دھماکہ،مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کے دھماکے کا نشانہ وزارت دفاع کے سینئر آفیسر تھے۔جو ہر ہفتے اس ہوٹل میں ڈینر کرنے آتے تھے۔بم ٹیبل کے نیچے لگایا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1748766167538253880
پشار سے تعلق رکھنے والے صحافی افتخارفردوس نے اس دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج شئیر کردی
https://twitter.com/x/status/1748782798742184297
وزارت دفاع کا کوئی ایسا اہلکار کباب ہاؤس میں نہیں تھا اور جہاں دھماکہ ہوا ہے وہ طوری کباب ہاؤس تھا جلیل نہیں تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹویٹ میں تفصیلات گمراہ کن ہیں۔ دوسری بات یہ کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے بھتہ کی کالز موصول ہوتی رہی ہیں۔ بم ڈسپوزل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بم میز کے نیچے نہیں بوتل میں نصب کیا گیا تھا۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
what ,table ke neechay, oper se roof gir rahe hai table apni jaga se hilay bhi nahe
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اوپر ہشتنگری اور طورے کباب کا لکھا ہے نیچے فردوس بازار اور جلیل کباب کا لکھا ہے فردوس سینما تو ہے مگر یہ فردوس بازار کہاں سے آگیا عجیب و غریب خبر ہے
 

Back
Top