پشاور میں جیل بھرو تحریک کتنی گرفتاریوں پر اختتام پذیر ہوئی؟

peshawaaihs.jpg

جیل بھرو تحریک پشاور میں بغیر کسی گرفتاری کے ختم۔۔ پشاور میں تحریک انصاف کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے اختتام پزیر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کا سلسلہ جاری ہے تاہم پشاور میں مقامی قیادت نے سینٹرل جیل کے باہر صرف تصاویر بنوا کر ہی جیل بھرو تحریک کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مقامی قیادت پشاور کی سینٹرل جیل کے باہر جمع ہوئی اور تصاویر بنوانے کےبعد گرفتاری دیئے بغیر ہی گھروں کو روانہ ہوگئی، پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی کے گھروں کے باہر جاکر اعلانات کیے، نا صرف پشاور بلکہ سوات اور مردان سمیت دیگر شہروں میں بھی پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری کیلئے بلاتی رہی مگر کوئی بھی رضا کارانہ طور پر گرفتاری دینے نا پہنچا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد گزشتہ دونوں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیدی تھیں، گرفتاریاں دینے والوں میں شاہ محمود قریشی،اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ و دیگر شامل ہیں۔
 

Back
Top