
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جنسی بھیڑئیے آزاد، دو ہفتوں میں تین بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانے بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے صدر میں دو ہفتے کے دوران تین بچیوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے، دلخراش پہلو یہ ہے کہ نامعلوم جنسی درندوں نے ان میں سے دو بچیوں کو اپنی جنسی
خواہش کا نشانے بنانے کے بعد قتل کردیا۔
دو روز قبل کالی باڑی صدر کے علاقے میں حیا نامی بچی کو قتل کرکے لاش پھینک دی گئی، چودہ روز کے دوران اسی علاقے میں بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549212795958329345
قبل ازیں چار جولائی کو گیارہ سالہ ماہ نور کو ریلوے کوارٹرز میں انسانی درندوں نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ جب کہ دو ہفتے قبل قتل ہونے والی ماہ نور کے قاتلوں کا تا حال سراغ نہ لگایا جا سکا۔
دو ہفتے گزر گئے مگر پولیس اب بھی قاتلوں اور معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف عباسی کے مطابق دونوں کیسز میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیمز بنائی گئی ہیں جلد ملزمان گرفتار کر لیے جائیں گے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
پشاور پولیس نے ایک ملزم کو پکڑنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549065271700234242
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1peshawarhildrape.jpg
Last edited: