
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا،مظاہرین کے خلاف پشاور پولیس نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور پولیس خیبر روڈ پر سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرے گی، جس کے لیے بی آر ٹی اسٹیشنز ، پی سی ہوٹل ، ضلعی کچہری کے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز لی جائیں گیں۔
پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ویڈیوز میں نظر آنے والے مظاہرین جنہوں نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ایسے مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری جن کو شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران سابق وزیراعظم کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی،جس کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد ملک بھر میں کارکنوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔