
پشاور میں گزشتہ شام لاپتہ ہونےو الی بچی کی تشدد زدہ لاش ریلوے ٹریک سے برآمد ہوگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پشاور کینٹ ریلوے کوارٹرز سے گزشتہ شام 11 سالہ بچی ماہ نور سودا لینے کیلئے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی، بعد میں بچی کی تشدد زدہ لاش ریلوے پٹریوں کے پاس سے برآمد ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1543853995697082368
ماہ نورکے اہلخانہ کم سن بچی کے بہیمانہ قتل پر سڑکوں پر نکل آئے اور انصاف کیلئے پشاور پریس کلب کے باہرلاش رکھ کر احتجاج کرنے لگے۔
https://twitter.com/x/status/1543859069894770689
بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا گیا تھا جسے بعد میں اس کے آبائی علاقے میانوالی روانہ کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعدایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، انہوں نے کہا کہ بچی سے زیادتی کی تصدیق کے حوالے سے تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگا، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15peshawarchildrape.jpg