پشاور:جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف مقدمات

3pehsawaptiiprroststs.jpg

پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے، ضلع بونیر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تحریک انصاف بونیر کے رہنما بختیار علی، ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما میناخان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی،پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماؤں کو ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور میں بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز لاہور میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق فرحت فاروق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس مقدمے سے بریت کا معاملے پر پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب پولیس کے مطابق نو مئی کے واقعات میں ملوث یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انسداد دہشت گردی کا حکم نامہ محض ابتدائی مرحلہ ہے،ابھی پولیس کو فرانزک بنیادوں پر کی گئی تفتیش وثبوت پیش کیا جانا باقی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق مقدمات کی تفتیش کرنا پولیس کا اختیار ہے، کیس کی تفتیش مکمل ہوئے بغیر ملوث افراد کے بارے حتمی رائے قائم کرنے کا تاثر درست نہیں۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بھی کرکے دیکھ لو،، عمران خان زندہ باد ۔ ۔ ۔ ۔
 
Last edited: