
پشاور میں تیزاب گردی کا دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا,.موٹر سائیکل سوار شخص نے رکشے میں موجود خواتین پر تیزاب پھینک دیا,پولیس کے مطابق آبدرہ روڈ پر پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی,نقاب پوش 2 موٹر سائیکل سوار لڑکے رکشے کا پیچھا کر رہے تھے، آبدرہ روڈ پہنچتے ہی پیچھے بیٹھے لڑکے نے رکشہ سوار خواتین پر تیزاب پھینک دیا، فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1809862194919575841
متاثرہ خاتون نے سابقہ شوہر فضل الرحمان کے خلاف تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کروادیا, جس کے مطابق 28 سالہ خاتون اور 15 سالہ لڑکی سمیت 4 افراد پر تیزاب پھینکا گیا,ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ سابقہ شوہر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا، تیزاب سابقہ شوہر نے ہم پر پھینکا۔
https://twitter.com/x/status/1809844190060437552
پولیس کے مطابق خاتون بہن کے ہمراہ رکشے میں جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے تیزاب پھینکا اور بھاگ گئے,پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزم کی موٹر سائیکل اور دیگر اہم شواہد اکھٹے کرلئے,سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع جاری ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو پہلے شوہر نے طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی,اس معاملے پر ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ جلد ملوث ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے.
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4peshawwarlksjsjdjd.png
Last edited: