
"پری زاد" نے پراسرار درخت سے آنے والی خوفناک آوازوں کی ویڈیو شیئر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ جو آواز سن رہے ہیں وہ سوراخ کے اندر سے آرہی ہے، جو کچھ آپ نے دیکھا اور سنا ہے اس میں کچھ بھی جھوٹ نہیں!
تفصیلات کے مطابق ہم ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے "پری زاد" کے مرکزی کردار ومعروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے ہائیکنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسلام آباد ٹریل 5 پر ہائیکنگ کرتے ہوئے ایک پراسرار درخت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک عجیب منظر دیکھا جس کے بعد میں دنگ رہ گیا اور اپنے اس حیران کن تجربے کے بارے مداحوں کو بھی بتایا۔
احمد علی اکبر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جو کچھ آپ سنتے اور دیکھتے ہیں وہ جعلی نہیں ہے!درخت سے آنے والی آواز بارے وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ: انتباہ! پریشان کن آڈیو!ٹریل 5 اسلام آباد پر شوٹنگ کے دوران ہمیں کچھ عجیب و غریب تجربہ ہوا! درخت کا قطر ڈیڑھ فٹ کا ہو گا اور اس میں ایک سکے کے سائز کا سوراخ تھا! اس پراسرار درخت کے سوراخ سے عجیب وغریب آوازیں سنائی دے رہی ہیں، آپ جو آواز سن رہے ہیں وہ سوراخ کے اندر سے آرہی ہے، جو کچھ آپ نے دیکھا اور سنا ہے اس میں کچھ بھی جھوٹ نہیں!
ایک سوشل میڈیا صارف انوشے اشرف نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: اس درخت سے کسی کے رونے کی آواز آ رہی ہے، اس درخت کو بے حد شدت سے پیاس لگی ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے، یہ سننے والوں کیلئے قدرت کی نشانیوں میں سے ایک ہے، پانی کی شدید کمی، درخت سے آنے والی آواز ہمیں تنبیہہ کر رہی ہے! ساتھ ہی انوشے نے ایک ویب سائٹ کا لنک شیئر کیا جس میں درختوں سے آنے والی ان آوازوں پر ریسرچ کے بعد سائنسی توجیہہ پیش کی گئی ہے۔
معروف اداکار احمد علی اکبر نے اس پراسرار درخت کی آوازوں کے حوالے سے ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کوئی جن ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے اس بے حد خوفناک قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahmedaaba.jpg
Last edited by a moderator: